انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 22 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

بنگلہ دیشی ٹیم 286 رنز کے تعاقب میں 263 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی٬ بین سٹوکس کو مرد میدان قرار دیا گیا

پیر 24 اکتوبر 2016 13:36

چٹاگانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) انگلینڈ نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 22 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ میزبان ٹیم بنگلہ دیش 286 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 263 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی٬ صابر رحمان 64 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ گیراتھ بیٹی نے تین جبکہ بین سٹوکس٬ سٹورٹ براڈ اور معین علی نے دو٬ دو وکٹیں حاصل کیں۔

بین سٹوکس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم٬ چٹاگانگ میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے 253 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے جیت کیلئے 33 رنز درکار تھے مگر بین سٹوکس نے ایک ہی اوور میں تیج الاسلام اور شفیع الاسلام کو آئوٹ کرکے انگلینڈ کو 22 رنز سے کامیابی دلا دی٬ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 286 رنز کے تعاقب میں 263 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی٬ صابر رحمان 64 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ گیراتھ بیٹی نے تین جبکہ بین سٹوکس٬ سٹورٹ براڈ اور معین علی نے دو٬ دو وکٹیں حاصل کیں٬ بین سٹوکس کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :