کمسن بیٹے شعیب کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے ٬باپ عبدالوہاب

پیر 24 اکتوبر 2016 13:36

پشاور۔24اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء)یوسی14 لاہوری وارڈ کچھی محلہ کے رہائشی عبدالوہاب نے اپنے ایک بیان میں صوبائی حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی9 سالہ بیٹے محمد شعیب کے قاتلوں کوگرفتار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 اپریل 2013 ء کو قاتلوں نے ان کے بیٹے شعیب کو اغواء کرنے کے بعد اسے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی تک شعیب کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے اور قاتل ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین ان پر راضی نامہ کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں اور راضی نامہ نہ کرنے پر قتل کرنے اور دیگر بچوں کو اغواء کرنے کی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں ٬ انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا٬وزیراعلیٰ ٬آئی جی پی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے ملزموں کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور ان کے گھر والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔