عرب اتحادی فوج نییمن میں بیلسٹک میزائل مار گرایا

جنگ بندی کی مہلت ختم٬ اتحادی طیاروں کی یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

پیر 24 اکتوبر 2016 13:24

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور سرکاری اداروں پر ایران نواز باغیوں کے قبضے کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن کے دوران باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے دوبارہ شروع کردیے گئے ٬ ادھر یمن کے صوبہ مآرب کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو بھی فضا ہی میں مار گرایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یمنی حکام نے بتایا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مآرب کی طرف بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا مگر اتحادی فوج نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر اتحادی فوج نے بمباری شروع کردی تھی۔ یہ بمباری اس وقت شروع کی گئی تھی جب حکومت اور اقوام متحدہ کی طرف سے کی گئی تین روزہ جنگ بندی کی مہلت ختم ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

حکومتی ذریعے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل ولد الشیخ احمد کی طرف سے 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا مگر عملا یمن میں کوئی جنگ بندی نہیں ہوئی۔ یمنی باغیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہی ہیں۔ اس دوران سعودی عرب کے اندر بھی گولہ باری کی گئی جس پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے یمنی باغیوں کو بھرپور جواب دیا۔

ادھر یمنی فوج کے سربراہ جنرل محمد علی المقدشی نے جنگ بندی کی ناکامی کی ذمہ داری حوثیوں پر عاید کی ہے۔ ان کا کہنا ہء کہ مآرب میں میزایل حملہ اور تعز میں نہتیشہریوں پر گولہ باری جیسے واقعات نے ثابت کیا ہے کہ حوثی باغی اور مںحرف سابق صدر علی صالح جنگ بندی کے معاہدے پر کار بند نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے جنگ بندی کی تین روزہ مہلت کے دوران حتی الامکان صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا مگر حوثی باغیوں کی طرف سے جنگ بندی کی 1400 بار خلاف ورزی کی گئی۔

ادھر گزشتہ روز سے جنگ بندی کی مہلت ختم ہونے کے بعد عرب اتحادی فوج نے یمن میں حوثیوں کے مختلف شہروں میں مراکز پر بمباری شروع کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتحادی فوج نے معسکر الخفا٬ جبل نقم٬ مشرقی صنعا اور جنوب میں النھدین اور شمالی صنعا میں الدیلیمی فوجی اڈے پر بم برسائے ہیں۔مغربی مآرب میں حوثیوں کی بھیجی جانے والی کمک اور صرواح محاذ کے قریب بھی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا گیاشمال مغربی یمن کی حج گورنری اورجنوب میں عبس ڈاریکٹوریٹ کے ساتھ ساتھ پھیلی ساحلی پٹی پر باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

شمالی صنعا میں باقم اور سعودی عرب کے جنوبی علاقے ظہران سے متصل ساحلی علاقوں میں باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ کیے گیے ہیں۔تعز گورنری کے مشرقی علاقے الحوبان میں باغی ملیشیا کیدو ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔الجوف گورنری میں المصلوبشہر میں تین مقامات پراور الحدیدہ میں الکثیب کے مقام پر چار مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں کو بمباری سے تباہ کیا گیا۔

ادھر دوسری جانب حوثی ملیشیا اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز نے شبو گورنری کے الصفرا علاقے اور بیجان محاذ پر وحشیانہ گولہ باری کی۔ صعدہ گورنری میں مزاحمتی فورسز اور سرکاری فوج نے باغیوں کے زیرقبضہ متعدد دیہات پر قبضہ کرلیا جب کہ البقع گورنری میں باغیوں کے اسلحہ کے گوداموں سے بھاری مقدار میں اسلحہ٬ گولہ بارود اور میزائل قبضے میں لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :