شیخوپورہ ٬پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی ٬9مشتبہ افراد گرفتار٬ اسلحہ برآمدکرلیا

پیر 24 اکتوبر 2016 13:12

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) شیخوپورہ میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے 9مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمدکرلیاہے۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ میں پولیس اور حساس ادارے نے سرچ آپریشن کیا جس میں 9مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران مشتبہ افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :