ملک بھر میں پولیو مہم شروع ہوگئی ٬ سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پیر 24 اکتوبر 2016 13:12

راولپنڈی /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) ملک بھر میں پولیو مہم شروع ہوگئی جس میں کراچی٬ لاہور٬ پشاور٬ ملتان اور دیگر شہروں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے٬ اس موقع پر پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں٬کراچی میں ابراہیم حیدری ہسپتال سے وزیراعلی سندھ نے پولیو مہم کا آغاز کیا۔انسداد پولیو کی 6روزہ مہم میں شہرکی 188یوسیزمیں 22لاکھ سے زائدبچوں کوانسدادپولیوکے قطرے پلائے جائینگے ۔

پولیومہم میںساڑھے چار ہزاررضاکارٹیمیں حصہ لیں گی۔لاہور میں بھی تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا٬مہم کے دوران16 لاکھ سے زائد پانچ سال کے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے ۔پشاور سمیت صوبے کے 13ہائی رسک اضلاع سمیت فاٹامیں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے٬مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تین روزہ مہم کے دوران36لاکھ50ہزار621بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جانے کا اہدف رکھاگیاہے جبکہ فاٹا میں بھی تین روزہ مہم آج شروع ہورہی ہیجہاں پر دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائینگے۔ملتان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیاہے ٬ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :