انتخابی اصلاحات کمیٹی یونیفائیڈ لاء کوحتمی شکل دیگی٬ الیکشن کمیشن کو بااختیاربنانے کی کوشش کررہے ہیں٬ نوید قمر

آئندہ انتخابات میں الیکٹرانگ ووٹنگ مشینیں اور بائیومیٹرک مشینوںکااستعمال نہیں ہوسکے گا٬ممبر انتخابی اصلاحات کمیٹی سب کو مل کر کام کرنا چاہئے٬ جب بھی کوئی کام کھو کھاتے ڈالنا ہو توکمیٹی بنا لیتے ہیں٬کمیٹی ممبران پوری توجہ دیں ٬جلد کام مکمل کریں٬غلام احمد بلور

پیر 24 اکتوبر 2016 13:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) انتخابی اصلاحات کمیٹی کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ممبران نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے اپنے کام کا ایک حصہ مکمل کرلیا ہے٬ آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال ممکن ہوگا نہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کاحق دیا جاسکے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کمیٹی اب یونیفائیڈ لاء کوحتمی شکل دیگی٬ الیکشن کمیشن کو بااختیاربنانے کی کوشش کررہے ہیں مگراس میں بااختیارہونے کی صلاحیت نہیں۔ اس کام کی فائنل ریڈنگ شروع ہوگئی ہے جن میں مختلف قوانین میں ترمیم کا جائزہ لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے تجربہ کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں اور بائیومیٹرک مشینیں خرید لی ہیں۔

قانون میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کی گنجائش رکھی گئی ہے تاہم میرے خیال میں آئندہ انتخابات میں الیکٹرانگ ووٹنگ مشینیں اور بائیومیٹرک مشینوںکااستعمال نہیں ہوسکے گا۔قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ کمیٹی اپناکام کررہی ہے جومکمل ہو نیوالاہے۔ کمیٹی نہیں چاہتی کہ جلد بازی میں کام کرے جو بعد میں غلط ہو۔

انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کچھ آئینی ترامیم ہونگی۔جماعت اسلامی کے رکن صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ کمیٹی کے 67 اجلاس ہوچکے ہیں اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے آئینی ترامیم اوردیگر قوانین میں ترامیم زیرغور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دو بڑے اہم ایشوز بائیومیٹرک مشینیں اورالیکڑانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے حوالے سے پیشرفت نہیں ہوئی۔

اوورسیزووٹنگ پربھی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اصلاحات کمیٹی کی مین کمیٹی کا اجلاس 3 نومبرکوہوگا۔ایم کیوایم کے رکن کرنل (ر) طاہرحسین مشہدی نے کہا کہ کمیٹی نے بہت سے اہم معاملات پر اپنا کام مکمل کر لیا ہے٬ اب اس کوترتیب میں لایاجارہاہے۔ ایکٹ آف پارلیمنٹ بنا رہے ہیں جوتمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے آئیگا۔اے این پی کے غلام احمد بلور نے کہاکہ سب کو مل کر کام کرناچاہیے٬ جب بھی کوئی کام کھو کھاتے ڈالنا ہو توکمیٹی بنا لیتے ہیں۔کمیٹی ممبران پوری توجہ دیں اورجلدازجلدکام مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :