جی آئی ایس پولنگ سکیم مینجمنٹ سسٹم اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم پر ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کل اختتام پذیر ہو گی

پیر 24 اکتوبر 2016 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) جی آئی ایس پولنگ سکیم مینجمنٹ سسٹم اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم پر ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کل منگل کو اختتام پذیر ہو گی٬ اس کا آغاز پیر کو مقامی ہوٹل میں ہواہے۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کے دوران ملک بھر سے آئے ہوئے 20 آئی ٹی ماہرین کو جی آئی ایس پولنگ سکیم کے بارے میں بریفنگ اس کی تنصیب ٬ ضابطہ اخلاق ٬ جی آئی ایس پولنگ سکیم اور آر ایم ایس کا عملی مظاہرہ کرایاجائیگا جبکہ تقریب کے اختتام پر انہیں سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔