الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے ریجنل الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی جی آئی ایس اور آر ایم ایس ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری کردیا

پیر 24 اکتوبر 2016 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن نے دسمبر تک چاروں صوبوں کے ریجنل الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی جی آئی ایس اور آر ایم ایس ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ماسٹر ٹرینرز کی دو روزہ تربیت کے بعد سات سے آٹھ نومبر کو ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سندھ جبکہ 10سے 11نومبر تک ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سٹاف سندھ کی ٹریننگ کراچی میں ہو گی ۔

بلوچستان کے ریجنل اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ز کی ٹریننگ 14اور15نومبر جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سٹاف بلوچستان کی ٹریننگ 17سی18نومبر تک کوئٹہ میں ہو گی۔خیبرپختونخوا کے ریجنل اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی ٹریننگ 21اور 22نومبر جبکہ سٹاف کی ٹریننگ 24اور 25نومبر کو ہوگی ۔ پنجاب کے ریجنل اورڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی ٹریننگ 29اور 30نومبر جبکہ سٹاف کی ٹریننگ یکم سے دو دسمبر کے دوران ہو گی۔

متعلقہ عنوان :