اسلام آباد پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی٬ چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے تین ارکان گرفتار

پیر 24 اکتوبر 2016 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی کو پنکچر کرتے اور ٹائر تبدیل کرنے کے بہانے پیسے چوری کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :