ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز٬ سیکیورٹی انتظامات ہائی الرٹ

کراچی٬ لاہور٬ پشاور٬ ملتان اور دیگر شہروں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے

پیر 24 اکتوبر 2016 13:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) ملک بھر میں پولیو مہم پیر سے شروع ہوگئی جس میں کراچی٬ لاہور٬ پشاور٬ ملتان اور دیگر شہروں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے٬ اس موقع پر پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ۔ کراچی میں ابراہیم حیدری ہسپتال سے وزیراعلی سندھ نے پولیو مہم کاآغاز کیا۔انسداد پولیو کی 6روزہ مہم میں شہرکی ایک سو اٹھاسی یوسیزمیں بائیس لاکھ سے زائدبچوں کوانسدادپولیوکیقطرے پلائے جائیں گے۔

پولیومہم میں ساڑھے چار ہزاررضاکارٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

لاہور میں بھی تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا٬مہم کے دوران سولہ لاکھ سے زائد پانچ سال کے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پشاور سمیت صوبے کے 13ہائی رسک اضلاع سمیت فاٹامیں 3 روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوئی٬مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔تین روزہ مہم کے دوران36لاکھ50ہزار621بچوں کوپولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جانے کا اہدف رکھاگیاہے ۔ ملتان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا٬ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :