ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا نہیں٬ مراد علی شاہ

ہسپتالوں میں اسٹاف اورڈاکٹرزکی کمی سے متعلق خامیاں ختم کرناچاہتے ہیں٬ پیپلزپارٹی جمہوری اقدار کو برقرار رکھنا چاہتی ہے٬ ہم اپنے شہیدوں پر ناز کرتے ہیں٬وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 24 اکتوبر 2016 13:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں۔کراچی میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری اقدار کو برقرار رکھنا چاہتی ہے٬ ہم اپنے شہیدوں پر ناز کرتے ہیں٬ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک صوبائی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نہیں ہوسکی جس کے باعث بلدیاتی اداروں کو مالی مسائل درپیش ہیں٬ جلد ہی صوبائی مالیاتی کمیشن بنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہہسپتالوں میں طبی و غیر طبی عملے اور ڈاکٹرز کی کمی سے متعلق خامیاں ختم کرنا چاہتے ہیں٬ صوبے بھر میں بھرتیوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی ٬ 3 سے 6 ماہ میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی ختم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو موذی مرض ہے اور ہمیں اس کاخاتمہ کرنا ہوگا٬ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر پولیو کا خاتمے کرنا چاہتے ہیں٬ مہم کے دوران صوبے بھرکے 83 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے جب کہ کراچی کی22 لاکھ بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے٬ اس کے لیے 46 ہزار ورکرز کام کررہے ہیں۔ والدین سے درخواست ہے کہ 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا اعتراض تھاکہ پولیو ویکسین درست نہیں٬ لیڈی ہیلتھ ورکرزکو پولیو ویکسین کے رنگ سے متعلق بھی تربیت دی ہے کیونکہ اگر پولیو ویکسین کا رنگ تبدیل ہوجائے تو وہ مؤثر نہیں رہتی۔

متعلقہ عنوان :