2018 کے عام انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال شفافیت لائے گا٬ سیکرٹری الیکشن کمیشن

تمام صوبوںکے چیف سیکرٹریز سے ڈیٹا بنک تک رسائی حاصل ہوجائے گی‘ پولنگ سٹیشنز کیلئے جیو گرافیکل ڈیٹا کے لئے رسائی مانگی گئی ‘ جیو گرافیکل انفارمیشن سسٹم سے تیز اور جامع نتائج حاصل ہوں گے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 24 اکتوبر 2016 13:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال شفافیت لائے گا اور تمام صوبوںکے چیف سیکرٹریز سے ڈیٹا بنک تک رسائی حاصل ہوجائے گی‘ پولنگ سٹیشنز کیلئے جیو گرافیکل ڈیٹا کے لئے رسائی مانگی گئی ہے‘ جیو گرافیکل انفارمیشن سسٹم سے تیز اور جامع نتائج حاصل ہوں گے۔

پیر کو پولنگ سٹیشن گوگل میپ سے منسلک کرنے اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم پر تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 سے متعلق تیاریاں شروع کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال مزید شفافیت لائے گا اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے ڈیٹا بنک تک رسائی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخر تک ملک بھر کے پولنگ سٹیشنز کے ڈیٹا بنک تک رسائی ہوجائے گی ۔پولنگ سٹیشنز کے جیوگرافیکل ڈیٹا کیلئے رسائی مانگی گئی ہے جیو گرافیکل انفارمیشن سسٹم سے تیز اور جامع نتائج حاصل ہوں گے۔ بابر یعقوب نے کہا کہ انتخابی عمل شفاف بنانے کے لئے طویل المدتی پروگرام شروع کیا ہے۔ ٹیکنالوجی کے استعمال پر یو این ڈی پی اور الیکشن کمیشن کے شعبہ آئی ٹی نے محنت کی ہے۔ (ن غ)