دل کی شکل میں حجاج کرام کا خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی روح پرور تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اکتوبر 2016 12:56

دل کی شکل میں حجاج کرام کا خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی روح پرور تصویر سوشل ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اکتوبر 2016ء) : مسلمانوں کے لیے خانہ کعبہ کی روح پرور تصاویر نہایت اہمیت کی حامل ہیں اور سوشل میڈیا صارفین میں سے بھی متعدد صارفین ان تصاویر کو اکثر و بیشتر ہی شئیر کرتے رہتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں سوشل میڈایا پر مقبول ہوئی خانہ کعبہ کی ایک روح پرور تصویر نے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

اس تصویر کی خاص وجہ خانہ کعبہ کے گرد ”دٍل“ کی شکل میں طواف کرتے مسلمان ہیں۔ یہ تصویر احمد حیدر نامی ایک شخص نے دوران حج اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کی۔ بلا شُبہ مسلمانوں کو دل کی شکل میں خانہ کعبہ کا طواف محض ایک اتفاق ہے لیکن یہ تصویر اپنی انفرادیت اور خوبصورتی کے سبب سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں رہی ہے۔ مناسک حج کے دوران احمد نے سات ذی الحج سے سعودی فضائیہ کی ٹیم کے ہمراہ حرم مکی کے فضائی مناظر کا جائزہ لیتے ہوئے ایسی کئی تصاویر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جنہیں احمد اب ایک ایک کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

احمد کا کہنا تھا کہ دوران حج اس تصویر کو شئیر نہ کرنے کا مقصد حجاج کرام اور دیگر مسلمانوں میں ایک تجسس پیدا کرنا تھا اور میں یہ چاہتا تھا کہ حجاج کرام اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کے بعد یہ تصویر دیکھیں تا کہ وہ اپنے حج کی یاد اور وہاں کے روح پرور مناظر کی یاد تازہ کر سکیں۔ خانہ کعبہ کی روح پرور یہ تصویر درج ذیل ہے:

دل کی شکل میں حجاج کرام کا خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی روح پرور تصویر سوشل ..

متعلقہ عنوان :