وزیر اعظم کے احتساب سے کم کوئی آپشن قابل قبول نہیں۔ حکومتی ہتھکنڈوں سے کسی طور مرعوب نہیں ہوں گے۔اعلی سطح کی مشاور ت میں اسلام آباد میں 2 نومبر کے دھرنے کے انتظامات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دھرنے کے مقام، اسلام آباد کی بندش کیلئے ممکنہ پوائنٹس پر غور کیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 اکتوبر 2016 12:54

وزیر اعظم کے احتساب سے کم کوئی آپشن قابل قبول نہیں۔ حکومتی ہتھکنڈوں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے احتساب سے کم کوئی آپشن قابل قبول نہیں۔ حکومتی ہتھکنڈوں سے کسی طور مرعوب نہیں ہوں گے۔تحریک انصاف کی اعلی سطح کی مشاور ت میں اسلام آباد میں 2 نومبر کے دھرنے کے انتظامات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور اسد عمر سمیت دیگر رہنماوں نے 2 نومبر کی تیاریوں ، دھرنے کے مقام، اسلام آباد کی بندش کیلئے ممکنہ پوائنٹس پر غور کیا ہے۔

اجلاس میں خواتین کی شمولیت کیلئے خصوصی انتظامات پر بھی بات چیت ہوئی اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کو باسہولت بنانے کیلئے مختلف امور پر بھی غور کیا گیا۔ تحریک انصاف کی قیادت نے حکومتی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کیلئے مختلف سٹریٹیجک آپشنز کا بھی جائزہ لیا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم احتساب سے بچنے کیلئے شہر شہر عوام اور انتظامیہ کو دست و گریباں کر کے محاذ کھولنا چاہتی ہے۔ تحریک انصاف مکمل طور پر پرامن رہے گی مگر حکومتی جبر کسی طور گوارا نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :