چین چینگ 5-آئندہ سال چاند پر بھیجے گا

اس سے قبل چین چاند پر تحقیق کیلئے د و سیٹلائٹ روانہ کر چکا ہے مہم کی کامیابی انسانی تاریخ میں بڑی کامیابی ہو گی ٬چینی سائنسدان

پیر 24 اکتوبر 2016 12:56

تیان جن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چین چاند پر تجربات کرنے کیلئے 2017ء میں چینگ 5- خلا میں بھیجے گا ٬اس مشن کا مقصد چاند کی مٹی اور پتھر کے نمونے حاصل کرنا ہے تا کہ ان پر مزید تحقیق کی جا سکے ٬ چین کے صف اول کے سائنسدان جو چاند کے بارے میں منصوبے پر کام کررہے ہیں ٬ رپورٹرز کو بتایا کہ چینگ 5- چاند کے بارے میں تحقیق کرنے کے تیسرے مرحلے کیلئے لانچ کی جائے گی ٬ اس سے قبل چاند کی مہم پر چینگ 1- سیٹلائٹ 2007ء میں بھیجی گئی تھی جبکہ تیسرے مرحلے کی دریافتوں کیلئے چاند کی سطح پر چینگ3- ٬2013ء میں بھیجی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سائنسدان کا کہنا ہے کہ چینگ5-چاند سے جو بھی نمونے حاصل کرے گی وہ چاند کے بارے میں سائنسدانوں کی تحقیق میں معاون ثابت ہو گی ٬ ہم اس کے لئے تیار ہیں اور ہماری لیبارٹری بھی مکمل طورپر تیار ہے ٬ ایک دفعہ نمونے ہمارے پاس آجائیں تو ہم اپنا تجزیہ درست سمت میں شروع کر سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چینگ 5-کی کامیابی سے چین کی خلائی سائنس ٹیکنالوجی مزید بہتر ہو جائیگی ٬چینگ 4- اور چینگ 3-٬2018ء میں چاند کی دوسری طرف اتریں گی اور یہ انسانی تاریخ میں بہت بڑی کامیابی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :