بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکرنے اسٹرائیک سے توبہ کرلی

متنازعہ معاملات پر گفتگونہیں کروں گا٬بھارتی وزیردفاع کاجلسے سے خطاب

پیر 24 اکتوبر 2016 12:49

پناجی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) کنٹرول لائن کے اطراف ’اسٹرائیکس‘ کے حوالے سے بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریگر نے ’اسٹرائیک‘ کا لفظ استعمال کرنے سے توبہ کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابقوزیر دفاع منوہر پاریکر نے اپنی آبائی ریاست گوا میں ہیلی کاپٹر انجن مینٹیننس یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اسٹرائیک کا لفظ استعمال کرنا ترک کرچکا ہوں٬ مجھے مقامی زبان میں بات کرنے کا موقع بہت کم ملا ہے لہٰذا میں تقریب سے مقامی زبان میں خطاب کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے خطاب کے دوران کسی متنازع معاملے پر بات نہیں کروں گا۔تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ لکشمی کانت پارسیکر کو مخاطب کرتے ہوئے از راہ مذاق کہا کہ مزدوروں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے اسٹرائیک کا لفظ استعمال کر ہی لیا۔

متعلقہ عنوان :