چینی فوجیوں کا عربی نغموں پرشاندار رقص٬شرکاء حیران

مشقوں کے اختتام پر چینی اور سعودی فوجیوں نے روایتی عرب سنگیت شیلہ کی دھن پر رقص کیا٬وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

پیر 24 اکتوبر 2016 12:49

رہاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) معروف ویب سائٹ یوٹیوب پر جاری ایک وڈیو کلپ کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جس میں سعودی عرب اور چین کی اسپیشل فورسز کے اہل کاروں کو مشترکہ طور پر رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وڈیو میں دکھایا جانے والا منظر چین کے شہر شِنگ ڈو میں مشترکہ فوجی مشق کے اختتامی موقع کا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں چینی اہل کار اپنے سعودی ساتھیوں کے ساتھ مل کر عربی نغمے ’’لبیک یا سلمان‘‘ پر سعودی عرب کے مقامی انداز میں رقص کر رہے ہیں۔وڈیو میں سعودی اور چینی اسپیشل فورسز یونٹوں کے بعض اہل کار اسٹیج پر صف بنا کر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس 15 روزہ مشترکہ مشق کا آغاز 9 محرم کو ہوا تھا اور گزشتہ روز ہفتے کے دن یہ اختتام پذیر ہو گئی۔ مشق کا مقصد سعودی اور چینی افواج کے درمیان عسکری تجربے کا تبادلہ تھا۔

متعلقہ عنوان :