سعودی شاہ سلمان سے سویڈش وزیراعظم ملاقات ٬دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت

پیر 24 اکتوبر 2016 12:48

الریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعز آل سعود سے یمامہ محل میں سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوفوین اور ان کے وفد نے اتوار کے روز ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور انھیں مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مختلف امکانات کا جائزہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

سویڈش وزیراعظم کی قیادت میں وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے۔اس ملاقات میں الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ٬ خادم الحرمین الشریفین کے مشیر ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز ٬نیشنل گارڈ کے وزیر اور شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز ٬وزیر مملکت مساعد بن محمد العیبان٬ وزیر خزانہ ڈاکٹر یبراییم بن عبدالعزیز العساف٬ وزیر مملکت برائے ثقافت واطلاعات ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید اور سویڈن میں سعودی سفیر حسن بن یذلول المرشد کے علاوہ بعض دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :