پی آئی اے کا سیالکوٹ سے کراچی کیلئے ہفتہ وار پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

پیر 24 اکتوبر 2016 12:48

سیالکوٹ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ ذرائع کیمطابق 30اکتوبر 2016سے پی آئی اے نے سیالکوٹ سے کراچی کیلئے ہفتہ وار پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ منیجر اذکار الحق کے مطابق پی آئی اے سیالکوٹ سے ہفتہ وار کراچی کیلئے ایک کی بجائے چار پروازیں چلایا کرے گی ․جبکہ گلف ائیر لائن نے بھی 30اکتوبر سے سیالکوٹ سے بحرین کے لئے ہفتہ وار ایک بجائے چار پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ․

متعلقہ عنوان :