پاک چین اقتصاد ی را ہد اری منصوبہ سے معیشت مستحکم ہو گی٬ سردار شفقت حیات بلوچ

پیر 24 اکتوبر 2016 12:44

سلانوالی۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) ترقی وخوشحالی کے سفر کو روکنے کی کسی کو بھی اجا ز ت نہیں د ی جائے گی ۔ ا ن خیا لات کا اظہاروفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی سردار شفقت حیات بلوچ نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ منفی سیا ست کے علمبردار پاک چین اقتصاد ی را ہد ار ی منصوبہ بند کر کے عوا م کی خوشیاں چھینناچاہتے ہیں ٬پاک چین اقتصاد ی را ہد اری منصوبہ سے پاکستانی معیشت مستحکم اور خطہ معاشی سرگرمیوں کا مر کز بنے گا٬ لاکھوں لوگوں کو اس میگا پراجیکٹ سے روز گار میسرآ ئے گا٬ خیبر سے کراچی تک عوا م حکومت کی عوام دوست پالیسیوںسے مطمئن ہیں اورکسی صورت بھی جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچا ر کرنے کی اجا ز ت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :