سعودی شخص نے شادی کے دو گھنٹے بعد ہی اپنی بیوی کو طلاق دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اکتوبر 2016 12:33

سعودی شخص نے شادی کے دو گھنٹے بعد ہی اپنی بیوی کو طلاق دے دی

منامہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اکتوبر 2016ء) : سعودی شخص نے شادی کے دو گھنٹوں کے بعد ہی اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شخص نے بیوی کے اپنی سہیلیوں کے ساتھ شادی کی تصاویر شئیر کرنے پر اسے طلاق دی۔ دونوں میاں بیوی کے مابین شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کسی کے ساتھ شئیر نہ کرنے کا عہد ہوا تھا جسے توڑنے پر سعودی شخص نے طلاق کی صورت میں اپنی بیوی کو سزا دی۔

دلہن کے بھائی نے بتایا کہ میری بہن اور اس کے منگیتر کے مابین پہلے ہی سے معاہدہ ہوچکا تھا کہ وہ شادی کے بعد سوشل میڈیا سائٹس جیسے کہ ٹویٹر، سنیپ چیٹ اور انسٹا گرام کا استعمال نہیں کرے گی۔ یہ معاہدہ شادی کے معاہدے میں بھی شامل تھا لیکن بد قمستی سے میری بہن نے اس معاہدے کا احترام نہیں کیا اور اسنیپ چیٹ پر اپنی سہیلیوں کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر شئیر کر دیں۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں دلہے نے شادی کے دو گھنٹے بعد ہی میری بہن کو طلاق دے دی۔ دلہے کے اس فیصلے پر دونوں خاندانوں کے مختلف رد عمل سامنے آئے۔ کچھ رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر دلہن کو یہ سزا ملی جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی شرائط لاگو نہیں کی جانی چاہئیں تھیں یا کم از کم شادی کی تصاویر پر یہ پابندی عائد نہیں ہونی چاہئیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کی وجہ سے ایک سعودی جوڑے میں طلاق ہوئی تھی جس میں بیوی اپنے خاوند کو نظر انداز کر کے سوشل میڈیا پر اپنی سہیلیوں کے ساتھ خوش گپیوں اور مبارکبادوں کا جواب دینے میں مصورف تھی۔ دلہے کے منع کرنے پر دلہن کا کہنا تھا کہ اس کی سہیلیاں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں، نئی نویلی دلہن کی اس قدر نظر اندازی دلہے سے برداشت نہ ہوئی اور اس نے بھی اپنی بیوی کو طلاق کا فیصلہ سنا دیا تھا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے میں سوشل میڈیا متعدد طلاقوں کی مرکزی وجہ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :