والدین کے قتل میں ملوث سعودی طائف سے گرفتار

پیر 24 اکتوبر 2016 12:33

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کے شہر طائف کی پولیس نے والدین کو قتل کرنے کے سنگین جرم میں ملوث سعودی شہری کو حراست میں لینے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایک شدت پسند شخص نے اپنے والدین کو گھر کے ایک کمرے میں جمع کیا٬ جس کے بعد ان کے سرتن سے جدا کردیے۔ پولیس نے مجرم کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جس کے بعد مجرم کو طائف سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :