ہیلری کلنٹن صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لیے پراعتماد- کوشش ہے قانون سازی کے ایجنڈے کی حمایت کے لیے کانگریس میں زیادہ سے زیادہ قانون ساز منتخب کرا سکیں۔ہیلری کلنٹن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 اکتوبر 2016 12:29

ہیلری کلنٹن صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لیے پراعتماد- کوشش ہے قانون ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2016ء) ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی ہیلری کلنٹن اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لیے پراعتماد نظر آتی ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ اب وہ ری پبلیکن پارٹی کے مدِ مقابل امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے پریشان نہیں۔انھوں نے اب اپنی نئی کوششیں شروع کردی ہیں کہ قانون سازی کے ایجنڈے کی حمایت کے لیے کانگریس میں زیادہ سے زیادہ قانون ساز منتخب کرا سکیں۔

کلنٹن نے ٹرمپ کے اِن الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ بدعنوان ہیں اور وائٹ ہاﺅس کے عہدے کے لیے موزوں نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب میں سوچتی ہوں کی ان کے الزمات کا جواب دینے کی کوئی ضرورت نہیں ۔سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ملک کی پہلی خاتون صدر بننے کی خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

ا±نھوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اب وہ بیلٹ پیپر میں شامل ڈیموکریٹس کو منتخب کرانے کا کام کریں گی، تاکہ کانگریس پر کنٹرول حاصل کیا جا سکے، جس کے دونوں ایوانوں میں ری پبلیکنز کی اکثریت ہے۔

پولنگ سے واسطہ رکھنے والے تجزیہ کار اب کلنٹن کی جیت کا 9 سے 10 فی صد امکان بتاتے ہیں، جنھوں نے ان ریاستوں پر توجہ دینا شروع کر دی ہے جہاں ری پبلیکن صدارتی امیدوار جیتا کرتے ہیں، تاکہ وہ ٹرمپ پر سبقت میں مزید بہتری لا سکیں، اور ڈیموکریٹک پارٹی کے اپنی قانون ساز ساتھیوں کو جتوا سکیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش یہ ہے کہ سینیٹ میں سبقت حاصل کرسکیں اور ساتھ ہی ایوانِ نمائندگان میں بھی ارکان کی تعداد بڑھا سکیں، جہاں اس وقت ری پبلیکن پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :