Live Updates

ڈی آئی خان : عمران خان کے استقبال کے وقت کارکن راہداری سے نیچے گر گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اکتوبر 2016 12:22

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اکتوبر 2016ء) : ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ روز عمران خان کی آمد پر ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔ کپتان کی آمد پر کارکنان نے خوب بھنگڑے ڈالے اور اپنے لیڈر کو خوش آمدید کہا ۔ اسی دوران ایک کارکن اسٹیج کو جانے والی راہداری سے نیچے گر گیا ، پاس کھڑے لوگوں نے اسے دیکھا بھی لیکن کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا۔

(جاری ہے)

اس واقعہ کے چند ہی سیکنڈز کے بعد عمران خان بھی اسی راہداری سے گزرے۔ سوشل میڈیا پر کارکن کے گرنے اور عمران خان کے پاس سے گزرنے کی ویڈیو خاصی وائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کارکن پر توجہ نہ دینے پر عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا لیکن کارکن کو گرتے ہوئے عمران خان نے دیکھا یا نہیں یہ تو خان صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں:

ڈی آئی خان : عمران خان کے استقبال کے وقت کارکن راہداری سے نیچے گر گیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :