Live Updates

اگر عمران خان نے پارٹی قیادت کے لیے اپنے بیٹوں کا انتخاب کیا تو ہم پارٹی میں نہیں ہوں‌گے ۔ علی محمد خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اکتوبر 2016 12:15

اگر عمران خان نے پارٹی قیادت کے لیے اپنے بیٹوں کا انتخاب کیا تو ہم پارٹی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اکتوبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں بلاول بھٹو زرداری کی عمر سے دوگنا سیاست کا تجربہ رکھنے والے رہنما موجود ہیں جن میں خورشید شاہ اور اعتزاز احسن بھی شامل ہیں لیکن انہیں محض اس لیے چئیر مین نہیں بنایا گیا کیونکہ ان کا تعلق کسی شاہی خاندان سے نہیں تھا۔

(جاری ہے)

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جس دن عمران خان نے بھی اپنے بیٹوں قاسم یا سلیمان میں سے کسی کو پارٹی کی قیادت سونپ دی اس دن مجھ سمیت مراد سعید جیسے لوگ پارٹی میں نظر نہیں آئیں گے کیونکہ ہم کسی بچے کے پیچھے کھڑے نہیں ہوں گے۔ علی محمد خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جہانگیر خان ترین سے متعلق باتیں کرتے ہیں اور علیم خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو جب حکومت ان کی اپنی ہے تو کیوں کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔ علی محمد خان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :