خصوصی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث بلیو ایریا فائرنگ کیس کی سماعت بغیر کسی سماعت کے 7 نومبر تک ملتوی

پیر 24 اکتوبر 2016 12:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث بلیو ایریا فائرنگ کیس کی سماعت بغیر کسی سماعت کے 7 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کو ملزم سکندر کو سخت سیکورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا مگر فاضل جج رخصت پر جس پر تھے۔

(جاری ہے)

ملزم سکندر نے عدالتی اہلکاروں سے پوچھا کہ میرے کیس کا فیصلہ کب ہو گا تو سرکاری وکیل نے ملزم کو بتایا کہ آپ کے کیس کا فیصلہ جلد ہی ہو جائے گا۔واضح رہے کہ تھانہ کوہسار پولیس نے ملزم سکندر اور اس کی اہلیہ کنول کے خلاف معروف تجارتی مرکز بلیو ایریا کو بند کرنے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :