افغانستان٬ طالبان نے ہلمند پولیس بیس پر حملے کی ویڈ یو جاری کردی

پیر 24 اکتوبر 2016 12:16

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان نے ایک پولیس بیس پر حملے کی ویڈ یو بنا کر جاری کردی جس کو دیکھ کر نہ صرف افغان حکومت دنگ رہ گئی بلکہ امریکہ کی بھی نیندیں اڑ گئی .میڈ یا رپورٹس کے مطابق طالبان کے خود کش بمبار نے صوبہ ہلمند میں واقع پولیس بیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت متعدد اہلکار ہلاک اور عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

طالبان نے 23منٹ پر مبنی حملے کی ڈرون فوٹیج بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خود کش بمبار حملے سے قبل افغان حکومت کو دھمکیاں دے رہا ہے جس کے بعد وہ گاڑی میں سوار ہو کر پولیس بیس کے اندر داخل ہو کر گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :