پاک فوج کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 72واںیوم پیدائش آ ج منا یا جا ئے گا

پیر 24 اکتوبر 2016 12:16

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 72واںیوم پیدائش آ ج منگل کو منایا جائے گا۔لانس نائیک محمد محفوظ شہید 25اکتوبر 1944 ء کوضلع راولپنڈی کے گائوں پنڈ ملکاں ( محفوظ آباد) میں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 25اکتوبر1962ء کو پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی٬انہوں نے 65ء کی جنگ میں شاندار خدمات انجام دیں جبکہ71ء کی پاک بھارت جنگ میںواہگہ بارڈر پردلیری اور شجاعت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔شجاعت و بہادری کے اعتراف میں پاک فوج نے انہیں نشان حیدر جیسے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :