معلومات کی ترقی کا عالمی دن منایاگیا

پیر 24 اکتوبر 2016 12:16

لاہور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء)دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معلومات کی ترقی کا عالمی دن (ورلڈ انفارمیشن ڈویلپمنٹ ڈی)گذ شتہ روز منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف صحافتی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکروں٬ مباحثوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد اور سیمینارز کا اہتمام کیاگیا جن کا مقصد معلومات کے جدید ذرائع کی تشہیر ٬ عوامی رائے کے اظہار میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا اور ان مسائل کے حل کی جانب توجہ مبذول کروانا تھا۔