لاہورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا دھرناروکنے کی درخواست پر سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دےدیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 اکتوبر 2016 12:07

لاہورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا دھرناروکنے کی درخواست پر سماعت کے ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2016ء) لاہورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا دھرناروکنے کی درخواست پر سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دےدیا۔

(جاری ہے)

مقامی شہری عاطف ستار نے2 نومبر کو پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں دھرنا روکنے کے لیے درخواست ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔درخواست کی سماعت کے لیے جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں فل بنچ تشکیل دیا گیا ہے ،بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس انوارالحق اور قاسم خان شامل ہیں۔فل بنچ 26 اکتوبر سے درخواست کی سماعت کرے گا۔