لاہور ہائی کورٹ نے قومی سلامتی کے اجلاس کی کارروائی لیک کرنے سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے
میاں محمد ندیم پیر 24 اکتوبر 2016 12:07
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے قومی سلامتی کے اجلاس کی کارروائی لیک کرنے سے متعلق انکوائری خفیہ رکھنے کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے ،15 نومبر کو جواب طلب کر لیا گیا۔
(جاری ہے)
ہائی کورٹ کے روبرو قومی سلامتی اجلاس کی خبر لیک ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت کی گئی ،درخواست گزار بابر اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کیمرہ اجلاس کی خبر منصوبہ بندی کے تحت انگلش اخبار میں لیک کی گئی جس سے دنیا بھر میں پاک فوج کی بدنامی ہوئی ، کور کمانڈرز اجلاس میں بھی اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت نے معاملے کی انکوائری کا اعلان کیاتھا ،درخواست میں سیکریٹری وزارت داخلہ کو انکوائری کے نتائج منظر عام پر لانے ، ذمہ داروں کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.