امریکا میں تیز رفتارسیاحتی بس ٹرک سے جاٹکرائی٬13افرادہلاک٬30زخمی

بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ٬زیادہ ترہلاک افرادکا تعلق لاطینی امریکا سے ہے٬کئی دہائیوں کے بعد بدترین حادثہ پیش آیا٬امریکی اخبار

پیر 24 اکتوبر 2016 12:03

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ایک تیز رفتارسیاحتی بس آگے جانیوالے ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ٬ زخمی ہونے والے افراد میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے٬ بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہو گیا٬ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد وہ ہیں جو بس میں اگلی نشستوں پر بیٹھے تھے٬ ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے٬ہلاک ہونیوالے زیادہ تر مسافروں کا تعلق لاطینی امریکہ سے ہے٬ حادثے کی اصل وجہ جانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ادھر ریاستی حکام نے کہاہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کرنے میں چند دن لگ سکتے ہیں کیونکہ ان میں سے بعض کے پاس شناختی کارڈز نہیں تھے یا پھر ہسپتال لے جاتے ہوئے ان کا سامان کھو گیا٬امریکہ میں ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں ایک ٹوور بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں٬اطلاعات کے مطابق زیادہ تر مسافروں کا تعلق لاطینی امریکہ سے ہے۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ سیاحتی مقام پالم سپرنگ کے قریب انٹرسٹیٹ 10 شاہراہ پر پیش آیا٬ حادثے کی اصل وجہ جانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔امدادی کارکنوں کو بس میں سوار افراد کی لاشوں کو نکالنے کے لیے سیڑیوں کا استعمال کرنا پڑا۔ زخمی ہونے والے افراد میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔امریکی اخبار کے مطابق یہ گذشتہ کئی دہائیوں میں کیلیفورنیا میں ہونے والا سب سے مہلک حادثہ تھا۔

اخبار کے مطابق بس ہائی سپیڈ میں آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرائی جس کے باعث بس کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔اخبار کے مطابق ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد وہ ہیں جو بس میں اگلی نشستوں پر بیٹھے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔حکام کے حوالے سے اخبار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کرنے میں چند دن لگ سکتے ہیں کیونکہ ان میں سے بعض کے پاس شناختی کارڈز نہیں تھے یا پھر ہسپتال لے جاتے ہوئے ان کا سامان کھو گیا۔

انھوں نے کہا کہ ڈرائیور کی ہلاکت کے باعث حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنا شاید ممکن نہ ہو۔لاس اینجلس کی ایک چھوٹی مقامی کمپنی کیلیوفورنیا اور لاس ویگس کے کسینوز تک لانے لے جانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس بس کا ڈرائیور بھی ٹوور کمپنی کے مالکان میں سے ایک تھا۔

متعلقہ عنوان :