برطانیہ کو یورپی یونین سے اخراج میں جلدی نہیں کرنی چاہیے٬جرمن ماہر معیشت

تمام فریق ہوش کے ناخن لیں٬یورپی یونین سے جلد ازجلد اخراج ناممکن ہے ٬ کلیمنز فؤسٹ کا انٹرویو

پیر 24 اکتوبر 2016 12:03

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) جرمن ماہر معیشت کلیمنز فؤسٹ نے برطانیہ کو ایگزٹ سے اخراج کے معاملے میں تحمل کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ کو اس عمل میں جلدی نہیں کرنی چاہیے ٬جرمن ریڈیو کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ تمام فریق ہوش کے ناخن لیں گے۔

(جاری ہے)

یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہارڈ بریگزٹ ناممکن ہے٬ ہارڈ بریگزٹ سے مراد عمومی طور یورپی یونین سے جلد از جلد اخراج لی جاتی ہے٬ جس میں فریقین متنازعہ امور پر لچک دکھانے سے انکار کرتے ہیں۔

جن امور پر اس وقت یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے ان میں برطانیہ کی جانب سے مہاجرین کی یورپ سے برطانیہ آمد کو روکنے کے لیے سحت اقدامات اور برطانیہ کا یورپی یونین کی مجموعی مارکیٹ ترک کرنا سرفہرت ہیں۔فؤسٹ کا کہنا تھا کہ فریقین کو سست روی سے مراحل طے کرنا چاہییں٬ ایک عبوری عرصہ جو برطانیہ کے اٹھائیس رکنی یورپی بلاک سے اخراج کا عمل مکمل کرنے پر محیط ہو اور کم از کم اسے کے لیے دس برس لگائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :