امریکی عوام بد یا بدترمیں سے ایک کو صدر چنیں گے٬ایران

پوری دنیا نے امریکی صدارتی امیدواروں کو ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے اورالزامات لگاتے دیکھا٬حسن روحانی کا جلسے سے خطاب

پیر 24 اکتوبر 2016 12:03

ارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدارتی امیدواران کے درمیان ہونے والے حالیہ مباحثوں کے دوران اٴْن کے رویوں پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی عوام کو’بد اور بدتر‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے شہر ارک میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہاکہ کیا آپ نے امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثہ دیکھا انہیں ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے اور ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے بھی دیکھا کیا ہم اپنے ملک میں ایسے انتخابات اور ایسی جمہوریت کا نفاذ چاہیں گی روحانی نے سرکاری ٹی وی کی براہِ راست نشریات میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کا دعوی ہے کہ وہاں دو سو سال سے زائد عرصے سے جمہوریت نافذ ہے۔

ایسے ملک کا کیا حال ہو گا جہاں اخلاقیات کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔‘صدر روحانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دورے کے دوران جب اٴْن سے پوچھا گیا کہ ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں سے امریکا کے متوقع صدر کے طور پر کسے ترجیح دیں گے تو انہوں نے کہاکہ مجھے کس کو ترجیح دینی چاہیی بد کو بدتر پر یا بدتر کو بد پر

متعلقہ عنوان :