ہسپانوی وزیر اعظم راخوئے کے لیے حکومت سازی کا راستہ ہموار ہو گیا

اب پاپولر پارٹی کی جانب سے حکومت سازی کی مخالفت نہیں کریں گے٬امید ہے نئے انتخابات نہیں ہوں گے٬حکمراںجماعت

پیر 24 اکتوبر 2016 12:03

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء)اسپین کی سوشلسٹ جماعت نے قدامت پسند حکمران پاپولر پارٹی کو اقلیتی حکومت بنانے کی اجازت دے دی ۔ گزشتہ برس بیس دسمبر سے اسپین میں کوئی مستقل حکومت نہیں ہے۔متعدد انتخابات میں غیر فیصلہ کن نتائج کے بعد اسپین میں حکومت سازی کے عمل میں کئی پیچیدگیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں حکمراں جماعت سوشلسٹ کے ترجمان نے کہاکہ وہ پاپولر پارٹی کی جانب سے حکومت سازی کی مخالفت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس سے قبل سوشلسٹ پارٹی نے پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری میں حصہ لیتے ہوئے اس قراردار کے خلاف ووٹ ڈالے جس کے ذریعے پاپولر پارٹی کو حکومت سازی کے لیے روکا جانا تھا۔

(جاری ہے)

یوں دس ماہ سے جاری سیاسی عدم استحکام ختم ہونے کا امکان ہو گیا اور نئے انتخابات کی ضرورت شاید اب نہ پڑے۔سوشلسٹ پارٹی کی کمیٹی کے ایک سو انتالیس ارکان نے وزیر اعظم ماریانو راخوئے کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ نہ ڈالنے کا جب کہ چھیانوے نے اس کے خلاف فیصلہ کیا تھا۔

راخوئے کو اس وقت تیس سو پچاس رکنی پارلیمنٹ میں ایک سو ستر ارکان کی حمایت حاصل ہے٬ جس میں ایک سو سینتیس کا تعلق پاپولر پارٹی سے ہے۔ تاہم ان کو عدم اعتماد کی تحریک کے خلاف دیگر جماعتوں کے ووٹ یا ان کا ووٹنگ میں شریک نہ ہونا درکار تھا٬ جو کہ سوشلسٹ پارٹی کے فیصلے کے بعد ممکن ہو گیا۔