ہم ہلیری سے پیچھے ہیں لیکن ہمت نہیں ہارے ٬ ٹرمپ انتحابی مہم

مسز کلنٹن کی ٹیم کو بڑی مالی سبقت حاصل٬ ٹرمپ کے خلاف منفی اشتہارات اور بڑی کمپنیوں پر بہت خرچ کر سکتی ہیں٬ٹیم مینیجرکا بیان

پیر 24 اکتوبر 2016 12:03

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ٹیم نے یہ تسلیم کیا ہے کہ وہ رپبلکن امیدوار ہلیری کلنٹن سے پیچھے ہیں تاہم ہم ہمت ہارنے والے نہیں ہمیں یہ علم ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں٬میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر کلیانے کونوے نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ہم پیچھے ہیں٬ ہلیری کلنٹن کو بعض معاملات میں سبقت حاصل ہے٬ تاہم ہم ہمت ہارنے والے نہیں ہمیں یہ علم ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں٬ٹرمپ کی مہم کی مینیجر نے کہا کہ مسز کلنٹن کی ٹیم کو بڑی مالی سبقت حاصل ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف منفی اشتہارات اور بڑے بڑے کمپینرز پر بہت خرچ کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ ایک سابق صدر ہیں جو ان کے شوہر ہیں اور وہ ان کی مہم میں شریک ہیں۔ موجودہ صدر اور خاتون اول اور پھر نائب صدر سب ان کی امید سے کہیں زیادہ مقبول ہیں۔تاہم انھوں نے کہا کہ جب آپ ڈونلڈ ٹرمپ کو حاصل حمایت کی گہرائی پر غور کرتے ہیں تو سمجھ میں آتا ہے کہ ابھی یہ انتخاب ختم نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :