چارسدہ٬نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے اسپیشل برانچ پشاور کا انسپکٹر جاں بحق

پیر 24 اکتوبر 2016 12:01

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پشاور میں تعینات اسپیشل برانچ کے سب انسپکٹر اکبر علی جا ں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ چارسدہ کے علاقہ سردریاب روڈ پر پیش آیا٬واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔سب انسپکٹر اسپیشل برانچ پشاور میں تعینات تھے اور اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :