آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ٬محکمہ موسمیات

پیر 24 اکتوبر 2016 11:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں قلات٬ کالام01٬ سکردو02٬ گلگت٬ استور03٬ دیر04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :