پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پنجاب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے٬ شہباز شریف

اس دن کو منانے کا مقصد پولیو سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے٬ پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پیر 24 اکتوبر 2016 11:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پنجاب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے٬ اس سال پنجاب میں پولیو کا کوئی ایک کیس بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور سے جاری پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد پولیو سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پنجاب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پوری سنجیدگی کے ساتھ پولیو کے تدارک کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔ اس سال پنجاب میں پولیو کا کوئی ایک کیس بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے ٬ بر وقت ویکسی نیشن کے ذریعے بچوں کو پولیو سے بچایا جا سکتا ہے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کا تسلسل معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :