کراچی٬سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں٬ 3ٹارگٹ کلرز گرفتار

پیر 24 اکتوبر 2016 11:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ۔ کارروائیوں کے دوران 3ٹارگٹ کلرز زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے جبکہ ایک کار لفٹر کو گرفتار کرکی3 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں ۔ڈیفنس کے علاقے درخشاں سے پولیس افسر ندیم احمد گبول کی ذاتی گاڑی چوری ہوگئی تھی۔ گاڑی میں لائسنس یافتہ اسلحہ بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

واقعے کی رپورٹ درخشاں تھانے میں درج کرلی گئی ۔گلشن چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلہ کے بعد ایک کارلفٹر کو گرفتار کرلیا جبکہ 3ملزمان فرار ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سی3 گاڑیاں قبضے میں لے لیں ہیں۔ادھر ایس ایس پی کورنگی کے مطابق عوامی کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد3 ٹارگت کلرز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جن کی شناخت ذیشان٬ عاصم اور نعمان کے نام سے ہوئی ۔ ملزمان قتل کے مقدمے میں سعود آباد پولیس کو بھی مطلوب تھے جبکہ متعدد بار مختلف تھانوں میں بند بھی ہوچکے ہیں۔