جنگلات کی حفاظت ؛ خیبر پختونخواہ حکومت نے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اکتوبر 2016 11:48

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اکتوبر 2016ء): جنگلات کی حفاظت کے لیے خیبر پختونخواہ حکومت نے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر کا تمام تر خرچہ محکمہ جنگلات برداشت کرے گا۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر کے ذریعے صوبے کے مختلف اضلاع میں جنگلات کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق جنگلات کی حفاظت کے لیے ہیلی کاپٹر 25 سے 30 کروڑ روپے میں خریدا جائے گا۔ اشتیاق ارمڑ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کے سبب ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی میں بھی آسانی ہو گی۔