Live Updates

دو نومبر کا دھرنا؛ عمران خان نے پی ٹی‌آئی قیادت کا اجلاس طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اکتوبر 2016 11:45

دو نومبر کا دھرنا؛ عمران خان نے پی ٹی‌آئی قیادت کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے دو نومبر کے دھرنے سے متعلق پی ٹی آئی کی قیادت کا اجلاس بنی گالہ میں طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں دو نومبر سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں جلسے کے انتظامات کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔ جبکہ پارٹی رہنما جہانگیر خان ترین اجلاس میں لاک ڈاؤن پوائنٹس پر بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دھرنے میں خواتین کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کے احتساب سے کم کسی آپشن پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی قیادت اس بات پر ڈٹ گئی کہ حکومتی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ حکومت عوام اور انتظامیہ کو دست و گریبان کروانا چاہتی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2 نومبر کے دھرنے سے متعلق مؤثر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :