کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم نے سوک سینٹر کی چوتھی منزل سے کود کر خود کشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اکتوبر 2016 11:40

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اکتوبر 2016ء) : کراچی میں سوک سینٹر کی چوتھی منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق چھلانگ لگانے والے شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو کے ایم سی کا ریٹائرڈ ملازم تھا۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ اقبال نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :