انجلینا جولی اور ان کے بچوں سے بریڈ پٹ کے مبینہ ناروا سلوک بارے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ

بدسلوکی کا واقعہ ذاتی جہاز میں پیش آیا٬ جس کے بعد انجلینا طلاق کی درخواست جمع کرانے پر مجبور ہو گئی تھیں

پیر 24 اکتوبر 2016 11:53

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) امریکا میں ایف بی آئی ایجنٹ نے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور ان کے بچوں سے بریڈ پٹ کے مبینہ ناروا سلوک سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی اہلکاروں کی جانب سے 3 گھنٹے طویل پوچھ گچھ اس بات کا تعین کرنے کے لیے تھی کے بریڈ پٹ کے خلاف نامناسب رویے کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے شواہد کافی ہیں یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق بدسلوکی کا واقعہ فرانس سے امریکا واپسی پر خاندان کے ذاتی جہاز میں پیش آیا٬ جس کے بعد انجلینا جولی طلاق کی درخواست جمع کرانے پر مجبور ہو گئی تھیں۔ میڈیا کے مطابق ایف بی آئی پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کے واقعے کے وقت جہاز امریکی فضائی حدود میں تھا یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :