لتھوانیا میں پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ

پیر 24 اکتوبر 2016 11:44

بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) بالٹک ریاست لیتھوانیا میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکمران سوشل ڈیموکریٹس کو قدامت پسند گروپوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی الیکشن کے پہلے مرحلے میں قدامت پسند گروپ0 2 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کر گیا تھا۔ ایک اور سیاسی گروپ اگریرین کو 19 نشستیں ملی تھیں۔ سوشل ڈیموکریٹس کو 13 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ دوسرے مرحلے کے الیکشن میں 68 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ لیتھوانین پارلیمنٹ کی نشستوں کی تعداد 141 ہے۔ کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہونے کا امکان کم ہے۔