حلب میں فائربندی کا وقفہ ختم٬ جھڑپیں شروع

پیر 24 اکتوبر 2016 11:44

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) شام کے شہر حلب میں جنگ بندی کا وقفہ ختم ہونے کے بعد دوبارہ شدید جھڑپیں شروع گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی فوج اور باغیوں کے درمیان پھر سے لڑائی شروع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

شامی فوج باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں صلاح الدین اور المشہد پر شیلنگ کر رہی ہیں۔ حلب شہر کے ایک اور علاقے شیخ سعید میں بھی جنگ شدت سے جاری ہے۔ اس علاقے پر فضائی حملے بھی کیے گئے ہیں۔جنگ بندی کی مدت میں ہونے والی توسیع ہفتے کی شام ختم ہو گئی تھی۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جنگ بندی وقفے کے دوران بہت کم لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو پائے ہیں۔