داعش کے حملے میں عراقی فوجی ہلاک

پیر 24 اکتوبر 2016 11:44

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) عراق کے مغربی علاقے الرطبہ نامی شہر پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 12 سکیورٹی اہل کار جاں بحق اور 15کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فوجی داعش کے حملہ آوروں کا پوری قؤت سے مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ اس علاقے میں مزید فوجی دستے روانہ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ عسکریت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے کرکوک پر حملے کے 2 روز بعد اب مغربی عراق کے شہر کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے کو الرطبہ پر ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا ایک مرتبہ پھر قبضہ کرنے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔ رواں برس مئی میں عراقی فوج نے اِس شہر کا قبضہ چھڑایا تھا۔

متعلقہ عنوان :