فرانسیسی علاقے کیلیز کے ’’جنگل کیمپ ‘‘ سے مہاجرین کا انخلاء شروع

پیر 24 اکتوبر 2016 11:14

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) فرانس کے علاقے کیلیز میں واقعہ مہاجرین کے ’’جنگل کیمپ ‘‘ کے انخلاء کا عمل پیر کی صبح شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیمپ سے 6 سے 8 ہزار مہاجرین کو ملک کے مختلف حصوں میں قائم استقبالیہ مراکز میں منتقل کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پیر کو الصبح ہی مہاجرین مرد و خواتین کی بڑی تعداد اپنے سامان کے ہمراہ مرکزی ویئر ہائوس کے باہر جمع ہوگئی جن کو گاڑیوں کے ذریعے مختلف مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔