امریکا٬ ٹریفک حادثے میں 13 افراد ہلاک ٬31 زخمی

پیر 24 اکتوبر 2016 11:14

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) امریکا میں ایک مسافر بس ٹرک سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں 13 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یو ایس اے ہالیڈے نامی کمپنی کی بس لاس اینجلس کے مشرق میں شہر سے 11 کلو میٹر کے فاصلے پر آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت بس کی رفتارٹرک سے کہیں زیادہ تھی۔ ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجہ میں مسافر بس کا سامنے والا حصہ بری طرح پچک گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہو سکا ۔ حکام کا اندازہ ہے کہ بس میں زیادہ تر ہسپانوی نژاد امریکی سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :