بھارتی فوج کی سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک سالہ بچی سمیت دو پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔ورکنگ باونڈری کے ہرپال، پوکھلیاں اور چارواہ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا۔وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ پوری رات جاری رہا-آئی ایس پی آر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 اکتوبر 2016 10:40

بھارتی فوج کی سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک سالہ ..

روالپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2016ء) بھارتی فوج کی سیالکوٹ کی ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک سالہ بچی سمیت دو پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق گزشتہ شب ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری محمد لطیف اور ڈیڑھ سالہ بچی ہانیہ ولد احمد جاں بحق جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے رات گئے ورکنگ باونڈری کے ہرپال، پوکھلیاں اور چارواہ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے پوری رات جاری رہا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے محمد لطیف کا تعلق گاوں جنگلورا سے بتایا جارہا ہے جبکہ دو زخمیوں کلیم اور شکیلہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

اس کے علاوہ جوگو چک کی رہائشی رضیہ، یاسمین اور معراج کے کا رہائشی محمد بشیر، ڈیرہ بجوات کے رہائشی اللہ دتہ اور گاوں رسماءکے بابر حسین کو ریسکیو 1122 نے سی ایم ایچ منتقل کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باو¿نڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی گئی، جس کا پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔ 18 ستمبر کو اڑی حملے کے بعد سے ہندوستانی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔